بیوٹی آف ہیومینٹی کی جانب سے غریب،مستحق افراد میں کمبل تقسیم

بیوٹی آف ہیومینٹی کی جانب سے غریب،مستحق افراد میں کمبل تقسیم

  



لاہور (جنرل رپورٹر) بیوٹی آف ہیومینٹی کے زیر کے اہتمام غریب اور مستحق افراد میں سردیوں کیلئے کمبل تقسیم کئے گئے تقریب ونڈالا روڈ شاہدرہ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی بیوی آف ہیومینٹی کے جنرل سیکرٹری حامد مختار اور ناظم یونین کونسل رحمت کالونی آصف اقبال کھوکھر تھے اس موقع پر سینکڑوں خواتین اور مردوں میں کمبل تقسیم کئے گئے غریب اور مستحق افراد نے بیوٹی آف ہیومینٹی کے صدر شیخ اعجاز احمد کے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیوٹی آف ہیومینٹی کے جنرل سیکرٹری حامد مختار نے کہا موجودہ حالات میں سماجی تنظیموں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کو معاشرہ کا حصہ بنانے کیلئے ایسے اقدامات کرے۔بیوٹی آف ہیومینٹی لاوارث بچوں کیلئے شیلٹرہوم کا قیام بھی جلد عمل میں لائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1