پنجاب حکومت نمبرداری نظام کی مضبوطی کیلئے اقدامات کرے،اعجاز چودھری

پنجاب حکومت نمبرداری نظام کی مضبوطی کیلئے اقدامات کرے،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نمبرداری نظام کو بہتر اورمضبوط بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور صوبے بھرکے نمبرداروں کے کنونشن کا انعقاد کرے جب تک کوئی متبادل نظام نہیں آتانمبرداری نظام کوجاری وساری رہنا چاہئے۔ برسوں سے پنجاب میں نمبرداری نظام چل رہا ہے۔ نمبرداری نظام کاحکومت پنجاب پر کوئی اضافی بوجھ نہیں۔صوبے میں زیادہ تر قوانین 1937-38 کے چل رہے ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نمبرداری نظام میں جدت لانے کے لئے نیا ایکٹ بھی لایا جائے۔ صوبہ بھر میں 38 ہزار نمبرداروں کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہئے۔صوبے بھر میں نمبرداربنجر زمین کو کاشت کے قابل بناتے ہیں۔

نمبردار کا عہدہ رضاکارانہ طور پر ہے۔ ان کا مزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے صوبے میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا ہے۔ اس نظام کو کے پی میں رائج کر کے بہترین نتائج حاصل کئے ہیں۔نچلی سطح پر سیاسی وابستگیوں سے بالاطاق ہو کر غیر جماعتی الیکشن صوبے میں کروائے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں آگے آنے کا موقع مل سکے تاکہ وہ نچلی سطح کے مسائل وہ خود حل کرسکیں۔ آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت اس نظام کو بااختیار بنایا جار ہا ہے۔

اعجاز

مزید : میٹروپولیٹن 1