بے سہار ا افراد کی مدد کرنامقصد حیات اور راہ نجات ہے،وقار احمد میاں

بے سہار ا افراد کی مدد کرنامقصد حیات اور راہ نجات ہے،وقار احمد میاں

  



لاہور (سٹی رپورٹر)خدمت میں عظمت ٹرسٹ کے چیئرمین وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور آسانیاں پیدا کرنا محبتیں پھیلانا ہی مقصد حیات اور راہ نجات ہے، مادیت پرستی کے دور میں نفسانفسی کے عالم میں غمزدہ، دکھی انسانیت کے آنسو پونجھنے سے بڑی نیکی اور عبادت کوئی اور نہیں ہوسکتی، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ محرومیوں، مجبوریوں کی چکی میں پسنے والے بے بس انسانوں میں خوشیاں، مسرتیں بانٹ کر ہی دلی اطمینان و سکون کی منزل مقصود تک پہنچنا ممکن ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1