اردو کے نفاذ کے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں،ذکر اللہ مجاہد

اردو کے نفاذ کے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قومی زبان اردو کے نفاذ کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں۔مرکز قو می زبان اور جماعت اسلامی کی نفاذ اردو ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود قومی زبان کے نفاذ میں روڑے اٹکانے والے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مرکز قومی زبان اور تنظیم اساتذہ کے مشترکہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکز قومی زبان کی سربراہی حامد انوار نے کی اور تنظیم اساتذہ کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے کی۔ اجلاس میں رہنماء مرکزی قومی زبان و جماعت اسلامی محمد انوار گوندل، مرکز قومی زبان خواتین ونگ کی صائمہ اسماء سمیت دیگر خواتین ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دنیا میں ترقی انہی قوموں کو نصیب ہوئی ہے جنہوں نے قومی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا ہے۔ ایک غیر ملکی اور غیر مانوس زبان کے ذریعے تعلیم دینا بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

اور قومی تشخص کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ہمارے بچے گھروں میں مادری، سکول میں انگریزی اور مدرسے میں عربی سیکھنے پر مجبور ہیں۔ اردو کے نفاذ سے غریب کے بچے قومی د ھارے میں شامل ہوں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1