برفباری سے جانی و مالی نقصان قابل افسوس ہے،مسعود صدیقی
لاہور (نمائندہ خصوصی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے سربراہ اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور غیر معمولی برفباری سے بڑے پیمانے پرہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش اور متاثریں کی حفاظت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے کارکنان مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ ہم وطنوں کے ساتھ ہے