ڈاکٹر جمشید ترین کی زندگی اسلام کیلئے وقف تھی،میاں محبوب احمد

ڈاکٹر جمشید ترین کی زندگی اسلام کیلئے وقف تھی،میاں محبوب احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین نے اپنی زندگی کو اسلام اورپاکستان کیلئے وقف کر رکھا تھا۔ انہوں نے نہ صرف جدوجہد آزادی میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے بے لوث سپاہی کا کردار ادا کیا بلکہ قیامِ پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان کے ضمن میں بھی اَن تھک محنت کی ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن و سابق چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ محفل قرآن خوانی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل قرآن خوانی کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد، مرحوم کے صاحبزادگان سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین سلک بینک عظمت ترین، وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، میاں ابراہیم طاہر،بیگم صفیہ اسحاق، بیگم خالدہ جمیل بھی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے انجام دیے۔شوکت ترین نے کہا کہ میرے والد صاحب نے اسلامی ماحول میں پرورش پائی۔

،ہمیں بھی اللہ تعالیٰ اور نبی کریمؐ کے احکامات پر عمل کرنے کا درس دیا۔