حکومت عوا م کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

حکومت عوا م کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

  



 لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہی وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وزارتوں کو آئندہ دو روز میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے ضمن میں اقدامات پر عمل درآمد اور انکے نتائج پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی مہنگائی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوششیں شروع کیں‘ کرپشن کے ضمن میں پی ٹی آئی نے شروع دن سے اقدامات شروع کردیئے جس کے خاطر خواہ نتائج بھی عوام کے سامنے آئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1