لیسکو صارفین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے:مجاہد پرویز چٹھہ

لیسکو صارفین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے:مجاہد پرویز چٹھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کو ہر صورت ممکن بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے۔لیسکو کے آٹھوں سرکلز میں کھلی کچہریوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں جنہیں لیسکو کے صارفین کی جانب سے بے انتہا پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ لیسکو کے صارفین کو اپنے متعلقہ سرکل میں بروز ہفتہ منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں کی بابت پیشگی اطلاع بذریعہ میڈیا اور پینا فلیکسز دی جاتی ہے۔ان کھلی کچہریوں میں متعلقہ سرکل کے ایس ای بذات خود موجود ہوتے ہیں اور صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ممکن بناتے ہیں۔ لیسکو اعلامیے کے مطابق 18 جنوری بروزہفتہ داتادربار ڈویژن (فو ر یسٹ کالونی گراؤنڈ بھاٹی چوک قلعہ محمدی سب ڈویژن) صبح ساڑھے 10 بجے، شاہ پور ڈویڑن(نیاز بیگ سب ڈو یژ ن) صبح ساڑھے 10 بجے، مغلپورہ ڈویژن صبح 30:10 بجے، حجرہ ڈویژن صبح ساڑھے گیارہ، گلبرگ ڈویژن (897 - C فیصل ٹاؤن نزد شوق چوک مین مولانا شوکت علی روڈ فیصل ٹاؤن سب ڈویژن) صبح11 بجے، شیخوپورہ رورل ڈویژ ن صبح 11 بجے، قصورسٹی ڈویژن(لیسکو کمپلیکس خیم کرن روڈ) صبح 10 بجے جبکہ ماناوالہ ڈویژن (ماناوالہ سب ڈویژن میں صبح10:30بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔