مہنگائی کی وجہ ناقص پالیسیاں،اشرفبھٹی

مہنگائی کی وجہ ناقص پالیسیاں،اشرفبھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ حکومت کی ناکام اور ناقص پالیسیاں ہیں حکومت کی نالائقی کی وجہ سے آٹا نایاب ہو چکا ہے چکی مالکان اپنی من مانیاں کررہے ہیں اور نان بائیوں نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور میں اب تک لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

ہوش ربا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں ملک میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور مہنگائی تشویشناک ہے۔

ھالات نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ایک نالائق ترین اور ناکام ترین حکومت ہے ان کی وجہ سے مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے عوام مشکل ترین دور سے گزر ر ہے ہیں ملک کو بحران سے نکالنا عمرانی حکومت کے بس کی بات نہیں اس کے لئے بلاول بھٹو جیسے قد آور لیڈر کی ضرروت ہے تبدیلی سرکار تو اپنے ہی بوجھ تلے دب رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1