حکومتی اتحادی بھی پنجاب میں کرپشن پر پھٹ پڑے،عظمیٰ بخاری

حکومتی اتحادی بھی پنجاب میں کرپشن پر پھٹ پڑے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی بھی پنجاب میں زیادہ کرپشن پر پھٹ پڑے ہیں۔فواد چوہدری نے سولہ ماہ بعد مسلم یگ (ن) کے موقف کی تائید کی ہے۔عثمان بزدار جعلی رپورٹس جاری کرکے شہبازشریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ بزدار صاحب اگر شہبازشریف کا مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمس اور ڈلیوی میں کریں۔شہبازشریف کی گڈ گورننس کی گواہی سیاسی مخالفین اور حکومتی اتحادی بھی دے رہے ہیں۔فواد چوہدری نے خود کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈلیور نہیں کر پا رہی۔نئے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ پانچ گناہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔

حکومت خود کرپشن کو پرموٹ کررہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا پنجاب میں آٹے کی بحران نے بزدار حکومت کی نا اہلی کا پول کھول دیا ہے۔حکومت نے پیسے بچانے کے چکر میں گزشتہ سال گندم نہیں خریدی۔گندم نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سے آٹا غائب ہو گیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی تو بن نہیں سکا لیکن اس کا سالانہ خرچہ ایک ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنی کفاعت شعاری کی بہت پبلیسٹی کررہے ہیں۔پنجاب حکومت نے گزشتہ سال بھی بجٹ دستاویز میں اخراجات سے متعلق جھوٹ بولا۔شہبازشریف کا مقابلہ کرنا ہے تو گڈگورننس میں کریں۔عثمان بزدار صرف وسیم اکرم پلس کے لقب سے ہی خوش ہیں۔پنجاب کابینہ میں عثمان بزدار مائنس کا مطالبہ طول پکڑ رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1