طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے
لاہور (جنرل رپورٹر)گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول‘ گھوڑے شاہ روڈکے طلبااور اساتذہ نے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور پرائم پبلک سکول‘ بٹ چوک کالج روڈ‘ ٹاؤن شپ کے وفدنے ایوانِ قائداعظمؒجوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا۔
اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘ لا ہور‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘لاہور‘ارتقاء اطفال‘ مناواں‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول‘ کوٹ نور شاہ‘فیروزوالہ اور گورنمنٹ ایلمنٹری سکول‘ کوٹ نور شاہ‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد736تھی۔