341 دوکانوں پر چھاپے 23منافع خور پکڑے گئے ہزاروں روپے جرمانہ

341 دوکانوں پر چھاپے 23منافع خور پکڑے گئے ہزاروں روپے جرمانہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ341 مقامات کو چیک کیا گیااور57 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور72 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور23 افراد کو حراست میں لے لیا گیااور03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیااوررائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 70 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 35 روپے فی کلو ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1