آٹا بحران،وزیر خورا ک کے استعفے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

آٹا بحران،وزیر خورا ک کے استعفے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں آٹے کا بحران ن لیگ نے وزیر خوراک پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کردیا،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب میں آٹے کا بحران حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔مخصوص مافیا کو نوازنے کیلئے پنجاب میں آٹا نایاب کیا گیا ہے۔شہر ی مہنگے داموں بلیک میں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔پنجاب حکومت کی رٹ کہی نظر نہیں آرہی۔ہوشربا مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔وزیرخوراک پنجاب گزشتہ سولہ ماہ سے مسلسل لاپتہ ہیں۔پنجاب میں تمام ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں۔لیکن وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری منظر عام سے غائب رہے ہیں۔

اس تمام مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خوراک ہیں۔جن کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہنگائی کا سیلاب آرہا ہے۔یہ ایوان وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1