آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سی سی پی او کے ساتھ ملاقات

آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سی سی پی او کے ساتھ ملاقات

  



لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لالہ یاسر نصیر نے گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفس میں سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید سے ملاقات کی،آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدرنے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کو ٹرانسپورٹ برادری اور ٹرک اسٹینڈ راوی لنک روڈ ٹرک اسٹینڈ سبزہ زار لاہور کی ٹرانسپورٹ برادری کے پیچیدہ،درینہ اور سنگین نوعیت کے حل طلب مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور ان کے فی الفور ممکنہ حل سمیت مکمل تعاون، معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

لالہ یاسر نصیر نے سی سی پی او لاہور کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1