فیصل واوڈا کو نا اہل قرار ولوانے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

فیصل واوڈا کو نا اہل قرار ولوانے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) ٹاک شومیں بوٹ دکھانے کے معاملے پرپی ٹی آئی کے راہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار ولوانے کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی طرف سے دائر اس درخواست کی کل 20جنوری کو چیف جسٹس مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ سماعت کریں گے،درخواست میں ٹاک شو میں بوٹ دکھانے اورگفتگو کوبنیاد بنا کرموقف اختیار کیاگیاہے کہ فیصل واوڈا نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی، جوڈیشل کمیشن مقرر کر کے سازش کی مکمل انکوائری کروائے جائے، درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ میمو گیٹ میں حسین حقانی اور ڈان لیکس کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی ہوتی تو آج واوڈا گیٹ کیس کا سامنا نہ ہوتا،فیصل واوڈا والے معاملے میں نجی چینل اور اینکرپرسن کا کردار بھی مشکوک ہے،پاکستان کے اعلیٰ جمہوری و دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کے تمام کردار بے نقاب کرنے ہوں گے،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اینکر پرسن حامد میر کے پروگرام میں خود قبول کیا کہ انہیں آئین پاکستان کی ان شقوں کا علم نہیں۔
فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -