اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں مہنگائی کے خلاف اقدامات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،مقامی شہری کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار نے نشاندی کی ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنے سے عوام کو مشکالات سامنا ہے عدالت وفاقی اور صوبائی حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے،لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ پیر کے روز درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر