مقبوضہ کشمیر پرناجائزبھارتی تسلط زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتا،راجہ فاروق حیدر

مقبوضہ کشمیر پرناجائزبھارتی تسلط زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتا،راجہ فاروق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے جانا پڑے گا، مقبوضہ کشمیر پر ناجائز بھارتی تسلط زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتا،نریندر مودی ایک شوپیس ہے اس کے پیچھے ایک ٹیم ہے جو اس کو چلا رہی ہے وہ پاکستان مخالف لوگ ہیں۔نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے تشخص کو برقرار رکھا ہے، بھارت نے جو کچھ کیا وہ ایک ٹائم فریم کے اندر کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا چاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ریاست پاکستان کی بڑی قربانیاں ہیں، بھارت نے آئینی دہشت گردی کی، تقریب سے سیدیوسف نسیم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
راجہ فاروق حیدر

مزید :

صفحہ آخر -