ایوان وزیراعلیٰ کیلئے پرتعیش فرنیچر اور طلائی کراکری نہیں خریدی گئی،ترجمان کی وضاحت

ایوان وزیراعلیٰ کیلئے پرتعیش فرنیچر اور طلائی کراکری نہیں خریدی گئی،ترجمان ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ آفس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 7 کلب روڈ ہی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی واحد رہائش گاہ ہے جہاں آفس اور میٹنگ روم بھی ہے لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے رہائش اختیار کرنے کے باوجود اس عمارت پر سابقہ ادوار کی نسبت بہت کم اخراجات کئے گئے ہیں جو موجودہ حکومت کی کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کا عکاس ہے۔ترجمان کے مطابق کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت نیا فرنیچر خریدنے کی بجائے محض اس کی پوشش کو تبدیل کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ عمارت کیلئے پرتعیش فرنیچر خریدنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ/وضاحت

مزید : صفحہ آخر