شوکت بسرا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

شوکت بسرا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ذرائع نیب کے مطابق شوکت بسرا کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور چیرمین نیب پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے چکے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ شوکت بسرا کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق نیب نے تین ماہ پہلے میرے اثاثوں کی مکمل چھان بین کرلی ہے، میرے حلقے کے مخالفین نے ساز باز کر کے میرے خلاف کیسز بنوائے ہیں۔ کیا کمایا، کیا کھایا، کتنے اثاثے ہیں، ہر پلیٹ فارم پر جواب مہیا کرنے کو تیار ہوں۔شوکت بسرا کا کہنا تھا وہ اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ جلد پریس کانفرنس کریں گے۔
شوکت بسرا

مزید :

صفحہ آخر -