وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ انتقال کر گئیں

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورغمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر 2 بجے دوپہر چک نمبر 16/69 نزد سید والاا نٹرچینج ایم 3 جڑانوالہ میں ادا کی جائے گی۔

انتقال/اظہار تعزیت

مزید : صفحہ آخر