بلوچستان کی صوبائی کا بینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ

  بلوچستان کی صوبائی کا بینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ

  



کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان حکومت نے صوبائی کا بینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا فیصلہ کر لیا مشیر تعلیم محمد خان لہڑی اور فوکل پرسن عظیم خان کاکڑ سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کوسینئر صوبائی وزیر کے ساتھ ساتھ تعلیم جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو وزارت داخلہ و پی ڈی ایم اے سونپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبائی کا بینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لئے ایک ہفتے کے دوران کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے علاوہ نئے وزراء کو بھی کا بینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ہفتے کے روز حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر تعلیم محمد خان لہڑی اور وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن عظیم خان کاکڑ سے ان کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں ذرائع کے مطابق محمد خان لہڑی کو کوئی اور وزارت سونپی جائے گی جبکہ حکومت بلوچستان سے ناراض سردارسرفراز ڈومکی کو بھی وزارت دیئے جانے کے والے سے منانے کی کوششیں جاری ہے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو سینئر صوبائی وزیر اور تعلیم کا محکمہ دیا جائے گا جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو وزارت داخلہ و پی ڈی ایم اے کا قلمدان سونپا جائے گا جبکہ دیگر محکموں کی وزارتیں بھی تبدیل کی جائے گی واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سردار یار محمد رند نے بھی صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا عندیہ دیا تھا ان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو صوبائی کا بینہ میں برابری کا حصہ ملے گا جس کے لئے تحریک انصاف کو تین سے چار وزارتیں ملنے کا امکان ہے تاہم ایس اینڈجی اے ڈی اور منصوبہ وترقیات کا محکمہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس ہی رہے گا۔

صوبائی کا بینہ

مزید : صفحہ آخر