سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا، منیر اکرم

سلامتی کونسل اجلاس سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا، منیر اکرم

  



نیویار ک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارت پر دباؤ بڑھے گا۔ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو اپنے جارحانہ اقدامات واپس لینے کا پیغام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل جب چاہے مسئلہ کشمیر کو اٹھا سکتی ہے، سلامتی کونسل کی 50 سال سے غیر فعال قرار دادیں اب فعال ہو چکی ہیں۔ مستقل مندوب نے کہا کہ نہ صرف چین بلکہ یو این سیکریٹری جنرل نے بھی اس حوالے سے واضح بیان دیا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ حقِ خودارادیت کو دہشت گردی سے جوڑنیکی بھارتی کوششوں کو رد کردیا گیا ہے۔

منیر اکرم

مزید : صفحہ آخر