ایف پی سی سی آئی انتخابات،یو جی بی نے 26 بوگس ووٹوں کو کورٹ میں چیلنج کر دیا

    ایف پی سی سی آئی انتخابات،یو جی بی نے 26 بوگس ووٹوں کو کورٹ میں چیلنج کر دیا

  



لاہور(این این آئی)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے حالیہ سالانہ انتخابات میں ڈالے گئے 26 بوگس ووٹوں کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی ووٹ غیر قانونی اور غیر منصفانہ طریقے سے حاصل کئے گئے تھے جو قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ان جعلی ووٹوں کے بارے میں حقائق چھپا ئے گئے تھے جن کو یو بی جی عدالت کے سامنے ریکارڈ پر لے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ پر پختہ یقین رکھتا ہے لیکن ہم فیڈریشن کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کی حقیقی قیادت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی کور کمیٹی اور پوری صوبائی قیادت نے اصولی طور پر متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ممبران عدالت کے فیصلے تک فیڈریشن کی کسی بھی قائمہ کمیٹی کو قبول نہیں کریں گے۔

مزید : کامرس