ملک بھر کی جیلوں میں ایچ آئی وی کے 425 قیدیوں کا انکشاف

  ملک بھر کی جیلوں میں ایچ آئی وی کے 425 قیدیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کی جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے 425 قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیلوں میں بیمار قیدیوں کی تعداد 2192 ہے، قیدیوں کے حقوق پر بنائے گئے عدالتی کمیشن کی رپورٹ پنجاب کی جیلوں میں 255 مرد اور دو خواتین ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے سندھ میں 115 مرد اور ایک عورت کو ایچ آئی وی ایڈز کا مرض لاحق ہے۔خیبر پختو نخوا میں 39 مرد قیدی ایچ آئی وی ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ بلوچستان کی جیلوں میں 13 قیدی ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ملک بھر کی جیلوں میں 65 فیصد سے زیادہ قیدی ملزمان کی ہے جو بغیر سزا کے قید ہیں۔پنجاب کی جیلوں میں 290 مرد اور 8 عورتیں ذہنی امراض میں مبتلا ہیں جبکہ سندھ میں 50، کے پی میں 235 اور بلوچستان میں 11 قیدی ذہنی مریض ہیں۔
ایچ آئی وی انکشاف

مزید :

صفحہ آخر -