حکومت کہیں نہیں جا رہی،پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،غلام سرور خان

  حکومت کہیں نہیں جا رہی،پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،غلام سرور خان

  



اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ہوابازی،غلام سرورخان نے کہاہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، تمام افواہیں اور قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرورخان کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات زیربحث آئے۔وفاقی وزیر ہوا بازی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے.حکومت قومی ترقی کا عمل انہیں اعتماد میں لے کر اوع ان کی مشاورت سے آگے بڑھاے گی.اور اپوزیشن کی حسرتیں حسرت بن کر رہ جائیں گے.وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام اتحادی جماعتیں ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے قومی ایجنڈے پر متفق ہیں۔

غلام سرورخان

مزید : صفحہ آخر