سلیکٹیڈ حکمرانوں نے سیاسی مخالفین کو دبانے کی سیاست کی ہے، شیراعظم وزیر
بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے اور ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں کبھی انا کی سیاست یا انتقامی سیاست نہیں کی ہے جبکہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ہمیشہ سیاسی مخالفین کو دبانے کی سیاست کی ہے حکمران قوم کو صبر کی تلقین کررہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں بھوک سے مررہے ہیں اب تو آٹا بھی غریب عوام کی پہنچ سے دورہوگیا ہے تحریک انصاف کی حکومت میں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں مہنگائی کے اژدہا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائیگا عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے 90دنوں میں ملک کی تقدیر بدلنے کے دعویداروں نے ڈیڈھ سال میں عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے عوام کے مسائل صرف عوامی نمائندے حل کرسکتے ہیں مسائل حل کرنا سلیکٹڈ حکمرانوں کے بس کا کام نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے اور تحریک انصاف کی سیاسی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے ڈیڈھ سال وزراء کو تبدیل کرنے،قوم کو جھوٹیء خوشخبریاں سنانے اور اتحادیوں کو خوش کرنے میں لگا اناڑی اور کھلاڑی حکمرانوں نے ملک معیشت کا بیڑاغرق کردیا عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں اور ان کو ووٹ دینے والے بھی اپنے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں مہنگائی اور بروزگاری نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں خواب بن گئے عوام حکمرانوں کو مذید ایک منٹ بھی برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کے70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک کے بجائے آڈھی روٹی کھانے کے مشورے دینے،مرغیاں اور انڈے بانٹنے اور صبر کے مشروے دینے سے ملک نہیں چلے گا غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور عمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے اپوزیشن کی ضرورت نہیں انکی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اسی سال انکی حکومت خود ہی گرنے والی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے وعدے کئے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی،50لاکھ گھر بنائیں گے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے میرٹ اور انصاف کا نظام لائیں گے جو کہ سب جھوٹ ثابت ہوئے اور عمران خان نیب کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کو تنگ کررہے ہیں لیکن آج تک کسی بھی لیڈر پر جرم یا کرپشن ثابت نہیں ہوا ارو جو کرپٹ لوگ انکی چھتری تلے جمع ہیں وہ آزاد پھررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سال تبدیلی کا سال ضرور ہے لیکن عوام کی حالت بدنے کی نہیں بلکہ تحریک انصاف کی صورت میں اس ملک پر نازل عذاب سے نجات کی تبدیلی کا سال ہے۔اور ملک میں دوبارہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔