تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار مسروقہ گاڑیاں برآمد

  تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار مسروقہ گاڑیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک منظم کار لفٹر گروہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مسروقہ گاڑیوں کی ریسیور بھی شامل ہیں،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کار لفٹنگ کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین عدد مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزما کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ مشکوک افراد تھانہ حیات آباد کی حدود میں موجود ہیں جس پر اے ایس پی حسن جہانگیر نے اہم مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ کا سلسلہ مزید سختی کرنے کی ہدایت کی خفیہ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حیاٹ آباد ظفر خان اور ایس آئی مسعود خان پولیس ٹیم کے ہمراہ جمرود روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ جاری چیکنگ کے دوران ایک مشکوک موٹرکار نمبر MN-1391کو روک کر چیک کرنے پر پر مذکورہ گاڑی کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان شاہد ولد گلفام، سلمان ولد لعل دین ساکنان جمرود اور احسان اللہ ولد باز خان سکنہ قمبر خیل باڑہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے تین عدد الٹو موٹر کاریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے