ایبٹ آباد، قلندر لودھی کے گاؤں میں ”گولودھی گو“ کے فلک شگاف نعرے

ایبٹ آباد، قلندر لودھی کے گاؤں میں ”گولودھی گو“ کے فلک شگاف نعرے

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیرِخوراک قلندرخان لودھی کے آبائی ضلع میں گولودھی گو کے فلک شگاف نعرے تفصیلات کیمطابق ایبٹ آباد میں آٹیکی قیمتوں میں حوش روبااضافے کیخلاف نان بائی ایسوسی ایشن نیاحتجاجی ریلی نکالی ریلی مین بازارسے نکالی گئی اور پریس کلب ایبٹ آباد میں اختتام پزیر ہوئی ریلی میں ہزارہ بھرسے نان بائیوں کی کثیرتعداد میں شرکت کی جبکہ ریلی کے شرکاء نے صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی کیخلاف شدید نعرے بازی کی پریس کلب ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر نان بائی ایسوسی ایشن بشیربٹ چیئر مین ھزارہ ڈویژن سردارنصیراور جنرل سیکٹری سردار عقیل نے کہاکہ حکومت نیافغانستان کوآٹاگفٹ نہیں کیابلکہ آٹے کے بدلے ڈالرلئے ہیں اس حکومت نے آج تک اس عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیابلکہ عوام کاخون نچوڑاھے اب یہ وفاقی حکومت کیساتھ ساتھ صوبائی حکومت کی بھی بہت بڑی نااہلی ھے جوکہ آٹے کی قیمتوں کوکنٹرول نہیں کرسکتے ہمیں آٹامہنگافروخت کرکے ہمیں سستی روٹی فروخت کرنے کابولتے ہیں غریب عوام پس رہی ھے اور حکمران مزے کررھے ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کیاجائے ہمارامطالبہ ھیکہ آٹاسستاکیاجائے کیوں کہ آٹاغریب عوام کی سب سے بنیادی ضرورت ھے آٹے کیبغیرزندگی کاتصورہی ناممکن ھے اگرہمارے مطالبے منظور نہ ھوئے توہم 20جنوری سے غیرمعینہ مدد کیلئے اماتندور بند کردیں گے اور مطالبات کی منظوری تک بند رہیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر