دوحہ، شہر یار قید ی پاکستانیوں سے ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئے

    دوحہ، شہر یار قید ی پاکستانیوں سے ملاقات کیلئے جیل پہنچ گئے

  



دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قید پاکستانیوں سے ملاقات کے لیے جیل پہنچ گئے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شہریار آفریدی نے قید پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر قیدیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔قیدیوں کا کہنا تھا کہ پہلی بارکسی پاکستانی وزیرنے ہماری داد رسی کی اور جیل میں خود ملنے آئے، وزیرانسداد منشیات شہریار آفریدی نے جیل میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔اس موقع پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا ویڑن بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحات میں شامل ہے۔دریں اثناء شہریارآفریدی نے سٹاف میجر جنرل سعد بن جاسم ال خولیفی ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی سے ملاقات بھی کی۔

شہریار آفریدی

مزید : صفحہ آخر