سوات میں اوڈیگرام برت خیلئی ایری گیشن چینل منصوبہ کا افتتاح

سوات میں اوڈیگرام برت خیلئی ایری گیشن چینل منصوبہ کا افتتاح

  



پشاور(سٹا ف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سوات میں اوڈیگرام برت خیلئی ایری گیشن چینل منصوبہ کا افتتاح کر دیا، تقریبا 12 کلومیٹر پر محیط اس ایری گیشن چینل پر 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئیگی، جسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں خوڑ کراسنگ، اوڈیگرام تا گوگدرہ اور تندوڈاگ کے علاقہ شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ ایرگیشن چینل کی تعمیر سے علاقے میں زرعی اراضی کو وافر مقدار میں پانی میسر ہوسکے گا جس سے پیداور میں اضافہ ہوگا۔ 16 فٹ چوڑائی پر مشتمل اس چینل پر 1600 فٹ پر مشتمل حفاظتی پشتے بھی تعمیر کئے جائینگے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ ایریگیشن چینل کی تعمیر سے علاقے کے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا اور پانی سے متعلق ان کے مسائل حل ہوسکیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر