پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی سہ رکنی کمیٹی کا اجلاس

    پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی سہ رکنی کمیٹی کا اجلاس

  



 پشاور (سٹی رپورٹر)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے سید روئیدار شاہ گروپ اور حبیب خان گروپ کے درمیان مرکزی سرپرست اعلی سراج الدین برکی کی سربراہی میں منعقدہ سہ رکنی کمیٹی جس میں سلطان روم اور اکبر علی شاہ شامل تھے کمیٹی کی نگرانی میں دونوں گروپوں کا اجلاس بمقام صوبائی دفتر واقع مولوی جی ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں حبیب خان نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے وسیع تر مفاد میں اپنے ساتھیوں سمیت صوبائی صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ سید روئیدار شاہ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا اور آئندہ کیلئے کسی قسم کام متوازی تنظیم نہ چلانے کا بھی اعلان کردیا اس موقع پر صوبائی صدر سید رویدا شاہ نے حبیب خان اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور غیر مشروط حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا صوبائی صدر نے حبیب خان اور ان کے ساتھیوں کو یقین دلایا کہ وہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے بلاامتیاز خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اجتماعی مسائل مطالبات کے حل کے لئے اجتماعی کوشش کریں گے۔صوبائی صدر نے اس موقع پر جرگہ کے مشران خصوصا مرکزی سرپرست اعلی سراج الدین برکی اور دیگر ممبران کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی بے لوث خدمات پیش کرتے ہوئے پیرامیڈیکس کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا جرگہ مشران نے کہا کہ تمام تنازعات آپس میں بات چیت کے ذریعے حل کریں گے اور صوبے میں پیرا میڈیکل سٹاف کی نمائندگی کیلئے ایک ہی تنظیم صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ہوگی۔جو صوبہ کے پیرامیڈکس کے اتحاد کا مظہر ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر