تمام پلان ناکام ہونے کے بعد جمعیت (ف) اب کو نساپلان لائے گی، ڈاکٹر محمد نواز

  تمام پلان ناکام ہونے کے بعد جمعیت (ف) اب کو نساپلان لائے گی، ڈاکٹر محمد نواز

  



بنوں (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلامی سمیع الحق گروپ کے ضلعی سرپرست اعلیٰ اور مرکزی شوریٰ کے ممبر سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز خان سرکی خیل نے کہا ہے کہ جے یو آئی قوم کو بتائیں کہ پلان اے،بی اور سی کی ناکامی کے بعد کونسا پلان لانے والے ہیں لیکن جو بھی پلان لائیں گے تمام پلان عوام مسترد کریں گے کیونکہ ان کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں یہ لوگ صرف اقتدار سے محرومی کا دکھ برداشت نہیں کرسکتے عوام کے مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں بنوں میں تین نشستوں پر شکست کے بعد ضم شدہ اضلاع اور ایف آر میں صرف ایک نشست جیتنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بنوں،جنوبی اضلاع اور قبائلی اضلاع میں انکی مقبولیت ختم ہوچکی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے موجودہ مہنگائی سابقہ حکمرانوں سے وراثت میں ملی ہے اگر حکمرانوں ملک کو قرضوں کے سمندر میں نہ پھنساتے تو آج یہ خالت نہ ہوتی مخالفین اسلئے سڑکوں پر نکلے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر عمران خان کی حکومت نے پانچ سال پورے کئے تو وہ کارکردگی کے ذریعے مخالفین کی سیاست کو دفن کردیں گے احتساب کا عمل تیز کیا جائے اور انصاف نظر آنا اہیئے کوئی ادارہ انصاف کی فراہمی یا احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہ بنیں تو ملک ایک سال کے اندر ٹھیک ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں اخباری نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 0سال تک ملک کو ماضی کے حکمرانوں نے لوٹا ور نظام چلانے کیلئے کھربوں روپے قرضے لئے جس کا خمیازہ آج قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے عمران خان ماضی کے حکمرانوں کے قرضے ادا کریں یا قوم کو ریلیف دیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے اور عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی نہیں کریگا اور نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو ن لیگ،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی والوں سے عوام توقع نہیں رکھتے ہیں کیونکہ ان سب کو عوام بار بار آزما چکے ہیں اور آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا بے قوفی ہے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر آٹے،ڈالر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائیں اور مخالفین کے پروپیگنڈوں کو انکی سیاست کے ساتھ ہی دفن کردیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر