مردان سپر لیگ کا چوتھا روز،کھیل میں سنسنی خیز مقابلے

  مردان سپر لیگ کا چوتھا روز،کھیل میں سنسنی خیز مقابلے

  



مردان (بیورورپورٹ) مردان سپر لیگ کے چوتھے روز کے کھیل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد”ہوتی مردان زلمی“ ٹیم نے”تحت بھائی باتوران“ کو پانچ وکٹوں سے ہراکر میچ جیت لیا،مین آف دی میچ کا اعزاز ہوتی زلمی ٹیم کے کپتان سہیل خان نے اپنے نام کرلیا ہفتے کے روز مردان سُپر لیگ میں ہوتی مردان زلمی اور تحت بھائی باتوران کے درمیان معرکہ ہوا تحت بھائی باتوران نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 154رنز کاہدف دیا ہوتی زلمی ٹیم مطلوبہ ہدف میچ کے آخری گیند پر پورا کرلیا اور یوں میچ پانچ ووکٹوں سے ہوتی زلمی فاتح قرار پائی۔ہوتی زلمی ٹیم کے کپتان سہیل خان کو مین آف دی میچ قرار دیکر انہیں 20ہزار کیش انعام سے نوازاگیااس موقع پر ایم ایس ایل کمیٹی کے چیئرمین عبد العزیز خان،ہوتی زلمی ٹیم کے اونر عمر فاروق ہوتی اورتحت بھائی باتواران کے اونر حاجی اویس اور دیگر شامل تھے جبکہ مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ظاہر شاہ نے کہاکہ مردان سپر لیگ یہاں کے شہریوں کے لئے بڑااعزازہے مردان کے کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل کھلاڑی سے کھیل کا موقع ملا انہوں نے کہاکہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گی انہوں نے کامیاب ٹیم کو مبارک باددی اور بہترین سیکورٹی اور انتظامات کی فراہمی پر ڈی سی محمد عابد وزیز،ڈی پی او سجادخان اور ایم ایس ایل کے چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان اوران کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر