مہمند ڈیم میں مراعات کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،قبائلی جرگہ

  مہمند ڈیم میں مراعات کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،قبائلی جرگہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، مہمند ڈیم میں اپنے مراعات کے حصول تک احتجاج جاری رہے گی۔ اپنی زمین پر کسی کو قبضہ جمانے کے خلاف بھر پور مذاحمت کرینگے۔ ڈی سی مہمند نوٹس لیکر تنازعہ حل کریں۔ تصادم کی تمام تر ذمہ داری آبازئی میاں گان تنگی کے خوانین پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار عیسیٰ خیل، برہان خیل اور اُتمان خیل کے نے سپری ملاگوری کے مقام پر احتجاجی جرگے سے خطاب کے دوران ایم پی اے نثار مہمند، پی ٹی آئی مہمند صدر نوید خان، جنرل سیکرٹری قاری رحیم شاہ، ملک اعتبار گل، ملک رحیم شاہ،مشتاق خان، عارف، فرہاد علی و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند قوم کے حدود 1951 کے لیٹر کے مطابق تسلیم کیا جائے کیونکہ یہ سات سو سال سے یہاں آباد ہیں۔ اور یہ حدود ان کے آباؤ اجدداد کے زمانے سے ہیں۔ مگر اب بعض با اثر لوگ تنگی کے خوانین آبازئی میاں گان آکر یہاں ہماری زمینوں پر قبضۃ جما رکھا ہے ہم انہیں ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے مہمند ڈیم کیلئے سینکڑوں ایکڑزمین سستے ریٹ پر دی ہے تاکہ اس سے ضلع مہمند کے عوام کو ترقی اور خوشحالی ملے۔ ہمارے ساتھ واپڈا اور انتظامیہ نے جو وعدے کئے تھے وہ اب تک پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ اور یہاں تک کہ وہاں ہمیں مزدوری تک نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم میں مقامی لوگوں کو روزگار دیا جائے اور متاثرین کو معاوضۃ دیا جائیگا۔ کیونکہ جو رقم معاوضوں کے سلسلے میں آیا ہے وہ ڈی سی مہمند کے اکاؤنٹ میں پڑی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو ہم کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔ کیونکہ ہم غریب لوگ ہیں مگر اپنے حق کو ہر گز ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ہم نے پہلے سے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ اُس کی وجہ سے اب بھی ہم مایوسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمیں مزید مایوس نہ کیا جائے۔