نوے جوندکی دکھی انسانیت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں، فضل حکیم خان

نوے جوندکی دکھی انسانیت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں، فضل حکیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹا ف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوے جوند کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات قابل قدر ہیں منشیات سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو آج اپنے پیارے ملک پاکستان کو نشہ کی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کرنا ہوگا اور نشے سے پاک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹھانے مینگورہ میں نوے جوند ری ہیب سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوے جوند کے ڈائریکٹر ریاض حیران،معززین علاقہ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ نوے جوندری ہیب سنٹر نشے میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد سنٹر ہے جونشے میں مبتلا لوگوں کا علاج بہترین انداز میں کررہا ہے اور نشے میں مبتلا لوگوں کو معاشرے کیلئے ایک مفید شہری بنا رہا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں انہوں نے کہا کہ منشیات ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے معاشرہ کو منشیات جیسی موذی لعنت سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو اس سے محفوظ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے والدین ماحول پر نظر رکھ کر اپنی نسل کو اس مرض سے محفوظ بناسکتے ہیں جبکہ منشیات سے بچاؤ اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے میڈیا کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ موجوہ حکومت منشیات کی روک تھام اور موت کے سوداگروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کررہی ہے۔فضل حکیم خان یوسفزئی مے کہا کہ معاشرے کو اس لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔