سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چین کا شکریہ، اسد قیصر

      سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کی حمایت پر چین کا شکریہ، اسد قیصر

  



صوابی(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم کشمیر کے معاملہ پر حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی مراکز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، وفاق پاسکو کے کوٹے سے خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ مرغز، ضلع صوابی میں فری آئی میڈیکل کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کے پوزیشن نہ بدلنے اور بھارت کو سلامتی کونسل ارکان کو جواب دینے کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم کشمیر کے معاملہ پر حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔ اسد قیصر نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی مراکز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اگر دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی تو تشویشناک صورتحال سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا ٹاسک ٹیم کے حوالے کر دیا گیا اور رواں سال تین لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کی جائے گی۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر