رحمان ملک نے نفیسہ شاہ کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کا نوٹس لے لیا

  رحمان ملک نے نفیسہ شاہ کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کا نوٹس لے لیا

  



اسلام آباد(آئی این پی)چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایم این اے نفیسہ شاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ ایف آئی اے و پی ٹی اے کو نفیسہ شاہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کے احکامات دے دیے رحمان ملک نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے و پی ٹی اے کردار کشی مہم میں ملوث سوشل میڈیا اکانٹس چلانے والوں کی سراغ لگائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کی تحت کاروائی کیجائے، سینیٹر رحمان ملک نے ڈی جی ایف آئی اے و پی ٹی اے نفیسہ شاہ کیخلاف منفی پروپیگنڈہ پر کمیٹی کو 5 دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی۔

رحمان ملک

مزید : صفحہ آخر