شہری کا موبائل فون گْم کرنے پر کورئیر کمپنی کو قیمت، جرمانے کی ادائیگی کا حکم

شہری کا موبائل فون گْم کرنے پر کورئیر کمپنی کو قیمت، جرمانے کی ادائیگی کا ...

  



کراچی (سٹاف رپورٹر)شہرقائدکراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ (تحفظ صارف عدالت) نے شہری کا موبائل فون گم کرنے کے مقدمے میں نجی کورئیر کمپنی کو موبائل فون کی قیمت اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں لاہورکے شہری کا موبائل فو ن گم کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔صارف عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی تھی کہ لاہور کے شہری نے کراچی سے موبائل فون خریدا اور اسے یہاں سے بھجوانے کیلئے نجی کوریئر کمپنی کے حوالے کیا، تاہم کمپنی نے موبائل فون گم کردیا۔ اس حوالے سے کوریئرکمپنی کا مؤ قف تھا کہ موبائل کوریئرکمپنی نہیں بلکہ ائیرلائن والوں کی غلطی سے گم ہوا ہے۔صارف عدالت نے موبائل فون گم کرنے کے مقدمے میں نجی کورئیر کمپنی کو موبائل فون کی قیمت اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ کوریئر کمپنی شہری کو موبائل فون کے ایک لاکھ 45 ہزار روپے ادا کرے۔ عدالت نے شہری کو ذہنی اذیت دینے پرکوریئرکمپنی پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور جرمانے کی رقم سرکا ری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

کورئیر کمپنی

مزید : صفحہ آخر