اسلام پورہ،ڈولفن اہلکاروں کی بوکھلاہٹ، ڈاکو سمجھ کردکاندارکو گولی مار دی

اسلام پورہ،ڈولفن اہلکاروں کی بوکھلاہٹ، ڈاکو سمجھ کردکاندارکو گولی مار دی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں نے دکاندار کو ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے مقامی ہسپتال داخل کر وادیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پان شاپ میں ڈکیتی کی اطلاع پر ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں اور دکاندار میں مزاحمت دیکھ کر بوکھلا گئے اور انھوں نے فائرنگ کرکے دکاندار امجد کو زخمی کر دیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

ڈولفن اہلکار

مزید : صفحہ آخر