آئی جی پی ثناء اللہ عباسی کا دور خیبر،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

آئی جی پی ثناء اللہ عباسی کا دور خیبر،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خیبر (بیوروپورٹ)آئی جی پولیس ثناؤ اللہ عباسی کا دورہ خیبر، آئی جی پولیس نے پہلے شاکس لیویز سنٹر کا دورہ کیا پولیس دربار سے خطاب کیا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور بعد میں لنڈی کوتل آئے انہوں نے پاک افغان بارڈر طورخم کا بھی معائنہ کیا مچنئی کے مقام پر ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹ کرنل فیصل نے انہیں دورہ خیبر کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر سی سی پی ا و پشاور محمد علی گنڈاپور، ڈی پی او خیبر محمد اقبال کے علاوہ دیگر اہلکار بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے فاٹا مرجر ہوا ہے خاصہ دار اور لیویز فورس پولیس میں ضم ہو چکے ہیں، یہاں تھانے بن رہے ہیں، ایف آئی آردرج ہو رہے ہیں ایف آئی آر درج ہو رہے ہیں اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں تھوڑا وقت لگے گا ان کا کہنا تھا کہ خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس کے تمام سہولیات دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جن کو پرانے نظام سے مراعات تھی ان کو یہ نظام پسند نہیں اسلئے وہ اس نظام میں دخل اندازی کر رہے ہیں خیبر خاصہ دار فورس اور لیویز کے اہلکار خود کو پولیس کا حصہ سمجھتے ہیں اسلئے یہ شک و شبہ باقی نہیں رہا ہے کہ یہ پولیس نہیں ہے لیکن ان کو پولیس کے مراعات دینے میں وقت لگے گا انہوں نے لیویز فورس کے جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت چست اور چوبند ہیں اور یہاں کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے تھانہ لنڈی کوتل، سب جیل لنڈی کوتل اور تاریخی خیبر رائفلز کا بھی دورہ کیا جہاں پر ان کو تاریخی مقامت کی بھی سیر کرائی گئی ڈی ایس پی جمشند شلمانی نے سیکورٹی کے مضبوط انتظامات کئے تھے