ماڈل عدالتوں میں ہفتہ کے روز مجموعی طور پر 275 مقدمات کا فیصلہ

ماڈل عدالتوں میں ہفتہ کے روز مجموعی طور پر 275 مقدمات کا فیصلہ

  



راولپنڈی (آن لائن)پاکستان بھر میں قائم465 ماڈل عدالتوں نے ہفتہ کے روزمجموعی طور پر 275 مقدمات کا فیصلہ کیا 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے11مقدمات سمیت 40مقدمات کا فیصلہ سنایا جن میں منشیات کے29مقدمات شامل ہیں تمام عدالتوں نے کل390گواہان کے بیانات قلمبند کئے ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق پنجاب میں قتل کے3اور منشیات کے7، اسلام اباد میں منشیات2،سندھ میں قتل کے8اور منشیات کے12، خیبر پختونخواہ میں منشیات کے8مقدمات کا فیصلہ ہواجن میں 1ملزم کو سزائے موت2کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر9ملزمان کو کل10سال4ماہ 5 دن قید اور27لاکھ 63ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی اسی طرح 125سول ایپلٹ ماڈل عدالتوں نے مجموعی طور پر 109دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جبکہ158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے126مقدمات کے فیصلوں میں 281گواہان کے بیانات قلمبند کر کے41 ملزمان کومجموعی طور پر 15سال اور5ماہ اور 25دن قید اور 354701روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

مقدمات

مزید : صفحہ آخر