ڈیرہ،اڈہ میں فائرنگ سے ٹانک کا باشندہ جاں بحق

  ڈیرہ،اڈہ میں فائرنگ سے ٹانک کا باشندہ جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پہاڑ پور اڈا پر ذاتی دشمنی کی بناء پر ٹانک کا رہائشی شخص قتل،چھٹی پر گھر آیا ہوا ایف سی اہلکار موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے گدھا گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود مین اڈا پر تھانہ نامعلوم افراد نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے ٹانک کے علاقہ درکی کے رہائشی محمد بلال ولد گل محمد کنڈی کو ذاتی دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان وارادت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر دوسرے واقعہ میں تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں ایف سی بلوچستان کا اہلکار35سالہ ناصر عباس ولد ملک سلطان سکنہ مٹھہ پور خورد جو چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے گدھا گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ایف سی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پہاڑ پور پولیس نے اس وقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر