سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن میں 29لاکھ 13ہزار 170ویزے جاری کر دیئے

        سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن میں 29لاکھ 13ہزار 170ویزے جاری کر دیئے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی وزارت الحج نے نئے عمرہ سیزن میں اب تک 29لاکھ 13ہزار 170ویزے جاری کر دیئے، ہفتہ وار رپورٹ جاری پاکستان 6لاکھ 1880کے ساتھ سر فہرست انڈونیشیاء 5لاکھ 37ہزار 894کے ساتھ دوسرے نمبرپر،بھارت 3لاکھ 7ہزار 66کے ساتھ تیسرے نمبر، مصر ایک لاکھ 56ہزار 492کے ساتھ چوتھے نمبر، ملائشیاء ایک لاکھ 30ہزار 946کے ساتھ پانچویں نمبر، ترکی ایک لاکھ 10ہزار 389کے ساتھ 6نمبر، بنگلادیش 979ہزار 767کے ساتھ ساتویں نمبر، الجیریا 94ہزار 417کے ساتھ 8ویں نمبر، عرب امارات 57ہزار 730کے ساتھ 9ویں نمبر، اردن 52ہزار 175کے ساتھ دسویں نمبر پر آگیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے 24لاکھ 37ہزار 148افراد ائیر لائنز، ایک لاکھ 47ہزار965بسوں کے زریعے 22لاکھ 10ہزار 41عمرہ ذائیرین سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہو چکے ہیں 25لاکھ 95ہزار 890حرمین شریف میں موجود ہیں۔

عمرہ سیزن

مزید : صفحہ آخر