اسحاق ڈارکی عدالتی مفرور قرار دئیے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی فوری سماعت کی استدعا

اسحاق ڈارکی عدالتی مفرور قرار دئیے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی فوری سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)اسحاق ڈار نے عدالتی مفرور قرار دئیے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔ اسحاق ڈار نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیے جانے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ مفرور قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت نہ ہوئی تو میرے مدعی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،21 نومبر 2017 کے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد میرے مدعی کے اثاثے ضبط کرلیے گئے تھے۔جس کے بعد ان تمام اثاثوں کو نیلامی پر لگادیا گیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بطور شہری عدلیہ کا احترام کرتا ہوں اور قانون کی با لادستی احتساب عدالت میں پیش ہوتا رہا، علالت کے باعث باہر جانا پڑا،اپیل میں احتساب عدالت کے مفرور قرار دینے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار استدعا

مزید :

صفحہ آخر -