موجودہ صورتحال میں حکومت کے خلاف نہ بولنا گناہ ہو گا،مولا بخش چانڈیو

موجودہ صورتحال میں حکومت کے خلاف نہ بولنا گناہ ہو گا،مولا بخش چانڈیو

  



ہالہ (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے موجودہ صورتحال میں حکومت کے خلاف نہ بولنا گناہ ہو گا،جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں تو حکومت کے پرخچے اڑ جائیں گے۔ہالہ کے علاقے کھنڈو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس لانگ مارچ کرنے کی قوت ہے۔ مولانا کے پاس بڑی تعداد میں کارکنان موجود ہیں، وہ اگر ساتھ مل جائے تو حکومت کے پرخچے اڑیں گے، پیپلز پارٹی میں ہزاروں کارکنوں کا لہو شامل ہے۔ کبھی بھی قائد کے لہو اور شہیدوں کے خون پر سمجھوتا نہیں کریں گے، شہید ہر پارٹی کا ورثہ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی اپنے شہیدوں اور ان کی قربانیوں پر کھڑی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملامت میں توسیع وزیر اعظم عمران خان کا استحقاق ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : صفحہ آخر