اس سال عوام کی جان حکومت سے چھوٹ جائیگی،راناثناء اللہ

  اس سال عوام کی جان حکومت سے چھوٹ جائیگی،راناثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کے جج شاکر حسن کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمارانا ثناء اللہ کے وکیل نے ویڈیو فراہم کرنے اور بلٹ پروف گاڑی کی سپرداری کی دائر درخواست پروکلاء کے دلائل سننے کے اپنافیصلہ محفوظ کر لیا،اس کیس کی مزید سماعت 8فروری کوہوگی۔رانا ثناء اللہ کے وکیل کے موقف ”کہ اگر ویڈیو موجود نہیں تو عدالت کوآگاہ کیا جائے تاکہ کیس کی کارروائی آگے چل سکے، وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کی اور اسمبلی میں بیان دیا اگر ایسا نہیں تو انہیں طلب کر کے پوچھا جائے“پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان کے خلاف سازش میں عمران خان اور شہریار آفریدی شامل نہیں؟تو پھردیکھا جائے اس کا ذمہ دار کون ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی مستقبل نہیں،اس سال عوام کی جان اس حکومت سے چھوٹ جائے گی،انہوں نے کہا کہ پراسکیوشن کی جانب سے روزانہ سماعت کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ سٹینو موجود نہیں،روزانہ سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -