جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات میں اضافہ

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پر رش کے باعث اوور سیز پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کو سہولیات دینے کے لیے امیگریشن کاونٹرز کی تعداد7 سے بڑھا کر 10 کردی گئی۔ہر کاونٹر پر 2 امیگریشن آفیسر متعین کی جائیں گے۔ان کاوئنٹرز پر عملہ رکھنا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے۔ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں، ملکی ترقی کیلئے زرمبادلہ بھیجنے والوں، بزرگ شہریوں، معذور افراد، تنہا خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔اسی طرح غیر ملکی پاسپورٹ، سفارتکاروں، بزنس کلاس پسنجرز اور مجاز سرکاری حکام کیلئے بھی علیحدہ امیگریشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ڈی ایٹ ممالک کے شہریوں کے لیے امیگریشن معلومات اور عملے کے لئے بھی کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ کاونٹرز کی تعداد میں اضافے سے پروازوں کی تاخیر میں کمی اور مسافروں کو سہولت ہو گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سفری سہولیات

مزید :

صفحہ آخر -