مہمند،میاں منڈی میں کارروائی، 3 گرفتار،منشیات برآمد
ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، ڈی پی او فضل احمد جان کے خصوصی ہدایات پر میاں منڈی بازار میں مقامی پولیس کی کامیاب کاروائی تین منشیات فروشوں سے 990گرام چرس سمیت 640گرام افیون برآمد،ملزمان پر آپر تھانہ میں آیف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلی۔تفصیلات کیمطابق ہیڈکوارٹر غلنئی تھانہ آپر مہمند کے ایس ایچ او سردار حسین کے ہمراہ ایس آئی فرہاد خان اور سب انسپکٹرمشرف خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر میاں منڈی بازار میں منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے 990 گرام چرس سمیت 640 گرام افیون برآمد کرلی۔اور تھانہ آپر مہمند میں منشیات ایکٹ کے تحت آیف آئی آر درج کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لی ہیں۔منشیات فروش ملزمان میں مراد خان سے 390 گرام چرس سمیت 640 گرام افیون، شیرولی ولد تیمرخان سے 150 گرام چرس اور عیسی خیل ولد باسی گل سے 450 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردی۔