ناقص کارکردگی پر لوگ بلدیاتی الیکشن میں انڈے اور ڈنڈے مارینگے،کامل علی آغا

  ناقص کارکردگی پر لوگ بلدیاتی الیکشن میں انڈے اور ڈنڈے مارینگے،کامل علی آغا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ق) کے سینیٹر کامل علی آغانے کہاہے کہ میں چاہتا ہوں کہ حکومت ڈلیور کرے کیونکہ اگر ہم اس حال میں بلدیاتی الیکشن میں گئے تو لوگ ہم کوانڈے اور ڈنڈے ماریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغانے کہا کہ ہر اچھے دوست کا کام ہوتاہے کہ اپنے دوست کو سیدھا راستہ دکھائے، میں زبان سے روکنے کی کوشش کررہا ہوں کہ لوگوں سے بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے اور عوام کی توقعات بھی بڑی بڑی تھیں، میں چاہتا ہوں کہ حکومت ڈلیور کرے کیونکہ اگر ہم اس حال میں بلدیاتی الیکشن میں گئے تو لوگ ہم کوانڈے اور ڈنڈے ماریں گے۔کامل علی آغا کا کہناتھا کہ لوگوں کواس بات سے غرض نہیں ہے کہ عشاریہ کدھر جارہاہے؟ وہ چاہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہو، لوگوں کوریلیف ملے، کرپشن ختم ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم کہ رہے ہیں کہ ہماری قیادت سے مشورہ کریں جب یہ مصیبت میں آتے ہیں تو ہماری قیادت سے مشورہ کرتے ہیں اور لیکن عوام کوریلیف دینے کیلئے یہ ہماری زیرک قیادت سے مشورہ نہیں کرتے۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ آخر