اضاخیل پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کارروائی،سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

  اضاخیل پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کارروائی،سرغنہ سمیت 2 ملزمان ...

  



پبی (نمائندہ پاکستان)اضاخیل پولیس کی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مال مسروقہ اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔۔2020-01-09 کو ذیشان محمود ایڈمن منیجر چراٹ سیمنٹ فیکٹری نے پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ نامعلوم چور دفتر سے 03 لاکھ نقد،لیپ ٹاپ،تین عدد قیمتی گھڑیاں اور دوسرے ضروری کاغذات چوری کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکاشف ذوالفقار نے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پبی خالد خان کی سربراہی میں SHO اضاخیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کاٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے جد ید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان چمن ولد مثل اور حنیف ولد ہدایت ساکنان سپین کانڑے کو گرفتار کر لیاگیا۔ملزمان فیکٹری کے قریب ہی رہائش پذیر ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک فیکٹری ملازمین تھے۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پرمال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کر لیا

مزید : پشاورصفحہ آخر